علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

1 ماہ قبل
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

راولپنڈی ( ترکیہ خبر) راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اور ان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ وکیل صفائی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے مصروف ہیں، اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔