ابوظہبی دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

2 ماہ قبل
ابوظہبی دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی نے عالمی سطح پر مسلسل دسویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ درجہ بندی شہری تحفظ، امن و امان اور عوامی سلامتی کے جامع نظام کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ابوظہبی نے جدید پولیسنگ، مؤثر قانون نافذ کرنے والے اداروں، جدید ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط رابطے کی وجہ سے عالمی سیفٹی انڈیکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ شہر میں جرائم کی شرح کم ترین ہے اور شہری و غیر ملکی رہائشیوں کے لیے محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔پاکستانی خاندانوں اور محنت کشوں کے لیے یہ خبر خاص اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ ابوظہبی میں رہائش، روزگار اور خاندانی زندگی کے لیے اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔