ترکیہ خبر

غزہ کی بحالی کے لیے 71 ارب ڈالر درکار، عالمی اداروں کی فوری امداد کی اپیل

غزہ کی بحالی کے لیے 71 ارب ڈالر درکار، عالمی اداروں کی فوری امداد کی اپیل

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی کے بعد غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھاری مالی وسائل درکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق غزہ کی مکمل بحالی کے لیے تقریباً 71.4 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس ماہ کے دوران ہونے والی جنگ اور فضائی حملوں کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں، سڑکیں، اسپتال، تعلیمی ادارے اور بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبے بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو ایک طویل، پیچیدہ اور مہنگا عمل ہوگا جس کے لیے عالمی سطح پر مالی اور تکنیکی تعاون ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر تعمیر نو کے اقدامات کرے تاکہ متاثرہ آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور خطے میں استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔