پاکستان میں2025میں ڈیجیٹل بینکاری میں 20 ملین ڈالر سرمایہ کاری ہو ئی

3 ماہ قبل
پاکستان میں2025میں ڈیجیٹل بینکاری میں 20 ملین ڈالر سرمایہ کاری ہو ئی

اسلام آباد( کامر س ڈیسک) پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سال 2026 کے آغاز پر ڈیجیٹل اصلاحاتی فریم ورک کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کا خوش آئند آغاز ہوا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی حکمت عملی کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔وی اون گروپ نے موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جو 2025 میں کی گئی 15 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا تسلسل ہے۔ یہ سرمایہ کاری پاکستان کے ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری شعبے میں پیش رفت اور فِن ٹیک کے شعبے میں عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔وی اون گروپ کے مطابق یہ اقدام اعلی معیار کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ موبی لنک بینک اور جازکیش پر مشتمل مربوط ڈیجیٹل نظام پاکستان کے مالی شمولیت اور فِن ٹیک ایجنڈے کو نئی رفتار دے رہا ہے۔موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے کہا کہ وی اون گروپ کی مسلسل سرمایہ کاری پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں جاری تبدیلیوں پر طویل المدتی اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان 2026 میں عالمی سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے سنہرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔