کیف( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ حملے کے دوران متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں اور رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔اسی دوران یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کی ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے سے ملاقات ہوئی، جس میں روسی حملوں اور یوکرین کی دفاعی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زیلنسکی نے نیٹو سے فوری طور پر دفاعی میزائلوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
روس کے حملے میں 2 ہلاک، یوکرین نیٹو سے دفاعی مدد طلب کر لی
2 ماہ قبل