آئیوا جووِک نے آسٹریلین اوپن میں پاولینی کو شکست دی

2 ماہ قبل
آئیوا جووِک نے آسٹریلین اوپن میں پاولینی کو شکست دی

آسٹریلین اوپن( سپورٹس ڈیسک) 18 سالہ امریکی ٹینس اسٹار آئیوا جووِک نے جمعہ کو دو بار کی گرینڈ سلیم فائنلسٹ جیسمن پاولینی کو شکست دے کر کیریئر کی سب سے بڑی سرپرائز دی۔جووِک نے ساتویں سیڈ پاولینی کو 6-2، 7-6 (7/3) سے ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی۔ اب وہ قازقستان کی یولیا پوتنتسوا کے خلاف کوارٹر فائنل میں کھیلیں گی۔میچ کے بعد جووِک نے کہا کہ یہ کامیابی طویل محنت اور کئی مشکل شکستوں کے بعد ملی ہے، اور آج انہوں نے اپنی بہترین حکمت عملی سے میچ جیتا۔ 18 سالہ جووِک نے 2025 میں 17 سال کی عمر میں پہلا WTA ٹائٹل بھی جیتا تھا اور نئے سیزن میں آکلینڈ سیمی فائنل اور ہوبارٹ فائنل تک رسائی حاصل کی۔