تاشقند، ازبکستان( شوبز ڈیسک) اسلامی دنیا کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کی اسلامی ورثہ کمیٹی کا اجلاس 10 تا 13 فروری تک جاری ہے، جس کی رپوٹ آذر بائیجان نے جاری کی ہے۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے اسلامی ورثہ فہرست اور عبوری اسلامی ورثہ فہرست میں شامل ہونے کے لیے جمع کرائی گئی نامزدگیوں کا جائزہ لیا۔اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آذربائیجان کی وزارت ثقافت کی جانب سے تیار کردہ اغدام کے "عمارت" تاریخی اور تعمیراتی میوزیم کمپلیکس اور شہر شوشہ کے اسٹیٹ ریزرو کے نامزدگی فائلز کو ICESCO کی اسلامی ورثہ فہرست میں شامل کیا جائے۔یہ پہلا موقع ہے کہ اغدام کے تاریخی مقامات بین الاقوامی ثقافتی ورثہ فہرستوں میں شامل ہوئے ہیں اور یہ شوشہ کی ثقافتی و تاریخی اہمیت کو بھی تسلیم کرتا ہے۔