پولیس کی وردی میں ڈاکوؤں کی کیش وین ناکام واردات

1 ماہ قبل
پولیس کی وردی میں ڈاکوؤں کی کیش وین ناکام واردات

اٹلی( مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے فلمی انداز میں کیش وین لوٹنے کی کوشش کی، لیکن یہ واردات ناکام بنا دی گئی۔ واقعہ اسٹیٹ روڈ 613 پر پیش آیا، جہاں ملزمان نے ایک ٹرک سڑک کے درمیان کھڑا کر کے آگ لگا دی۔رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کی طرز پر گاڑیوں کی لائٹس روشن کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اہلکار کسی ہنگامی صورتحال پر قابو پا رہے ہیں۔ اس دوران آرمرڈ کیش وین کے قریب دھماکا ہوا اور ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔واقعے کے دوران سڑک پر موجود شہریوں کو زبردستی گاڑیاں روکنے پر مجبور کیا گیا اور ملزمان نے نقدی اور قیمتی اشیاء چھیننے کی کوشش کی، تاہم کیش وین لوٹنے میں ناکامی ہوئی۔ فرار کی کوشش کے دوران ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔