ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا اسرائیلی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار

2 ماہ قبل
ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا اسرائیلی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار

غزہ( ماینٹرنگ ڈیسک)غزہ میں انسانی بحران کے تناظر میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیل کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ تنظیم کی سرگرمیاں روکنے سے لاکھوں فلسطینی بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، جس سے پہلے ہی تباہ حال علاقے میں انسانی المیہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے سیکریٹری جنرل کرسٹوفر لوکیئر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں تنظیم کی سرگرمیاں روکنے کا اسرائیلی فیصلہ علاقے کے عوام کے لیے "تباہ کن نتائج" کا باعث بنے گا۔یہ انتباہ اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ فروری کے اختتام پر غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی سرگرمیاں معطل کر دے گا، کیونکہ تنظیم نے اپنے فلسطینی ملازمین کے ناموں کی فہرست فراہم نہیں کی۔