18
ممبئی…بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے شہناز گل سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی کا کیرئیر بنانے یا برباد کرنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ یہ وضاحت اس الزام کے بعد سامنے آئی ہے کہ ذاتی رنجشوں کی وجہ سے انہوں نے کئی جونیئر آرٹسٹس اور اداکاروں کے کیرئیر کو نقصان پہنچایا۔