7
راولپنڈی… انسداد دہشتگردی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کیس میں گرفتار ملزمان راجہ سرفراز اور چوہدری نوید کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔سماعت کے دوران جج نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ یہ مقدمہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں پر تشدد کے واقعے کے بعد درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔