ممبئی …انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے آئیکن ویرات کوہلی نے ایک جذباتی پیغام میں 4 جون کو پیش آنے والے سانحے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اس وقت پیش آیا جب آر سی بی کی جیت کے بعد جشن کے دوران دو مختلف مقامات پر بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب شائقین کی بڑی تعداد ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی۔ یہاں کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، جہاں حفاظتی انتظامات ناکافی ثابت ہوئے۔ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے نے انہیں انتہائی رنجیدہ کیا ہے۔
آر سی بی کی جیت کے جشن میں بھگدڑ، 11 ہلاک؛ ویرات کوہلی کا متاثرین سے اظہارِ ہمدردی
10