لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمایاں تنزلی دیکھنے کو ملی ہے۔آئی سی سی نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی، جس میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم تین درجے نیچے آکر 21 ویں جبکہ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بھی تبدیلیاں ہوئی ہیں: حسن نواز دو درجے بہتری کے بعد 32 ویں، صائم ایوب دو درجے تنزلی کے بعد 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا نے 18 درجے بہتری کے بعد 59 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی، سلمان آغا کی چھلانگ
14