11
تل ابیب …اسرائیلی فوج نے بدھ کو دعوی کیا ہے کہ اس نے یمن سے فائر کیا گیا ایک میزائل کامیابی سے روک لیا۔ میزائل کے خدشے کے پیش نظر تل ابیب سمیت ملک کے کئی حصوں میں سائرن بجنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی وقتا فوقتا ہزاروں کلومیٹر شمال میں واقع اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔دوسری جانب، حوثیوں کے خلاف اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے میں گزشتہ ہفتے حوثی حکومت کے سربراہ سمیت کئی اعلی اہلکار مارے گئے تھے۔