کراچی …ذیابیطس ٹائپ 2 ایسا دائمی مرض ہے جو صرف شوگر لیول ہی نہیں بڑھاتا بلکہ متعدد پیچیدہ امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مرض براہِ راست دل کی ساخت اور توانائی کے نظام کو متاثر کرتا ہے۔ماہرین نے دل کے ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریضوں کے عطیہ شدہ ٹشوز کا تجزیہ کیا اور پایا کہ ذیابیطس کے مریضوں میں دل کے خلیات اور مسلز کی ساخت میں مالیکیولر تبدیلیاں آتی ہیں۔اس تحقیق سے واضح ہوا کہ ذیابیطس کے مریضوں میںہارٹ فیلیئرکا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے کیونکہ مرض دل کے حیاتیاتی افعال کو بھی متاثر کرتا ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب سے ہوتی ہیں اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض اس خطرے سے خاص طور پر دوچار ہوتے ہیں۔
ذیابیطس ٹائپ 2 دل کی ساخت بدل دیتا ہے، ہارٹ فیلیئر کا خطرہ دوگنا
10