لند ن …موٹاپا تیزی سے دنیا بھر میں وبا کی صورت اختیار کر رہا ہے، جو ذیابیطس، کینسر اور دیگر دائمی امراض کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف زیادہ کھانا ہی نہیں بلکہ غذائی انتخاب بھی وزن بڑھنے کی بڑی وجہ ہے۔ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں جسمانی وزن اور چربی میں تیزی سے اضافہ کرتی ہیں اور توند نکلنے کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں میں موٹاپا، ذیابیطس ٹائپ 2 اور بانجھ پن کے مسائل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ الٹرا پراسیس غذاں کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ماہرین کے مطابق یہ غذائیں بار بار پراسیس کی جاتی ہیں، جن میں نمک، چینی اور مصنوعی اجزا کی مقدار زیادہ جبکہ فائبر اور دیگر مفید اجزا کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
الٹرا پراسیس غذائیں وزن اور توند بڑھانے کی بڑی وجہ قرار
12