53
سوڈان…افریقی ملک سوڈان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی سوڈان کے مررا پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک گاں مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔سوڈانی فوج کے مطابق یہ واقعہ 31 اگست کو شدید بارشوں کے باعث پیش آیا۔ ادھر سوڈان لیبریشن موومنٹ نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ سوڈان اپریل 2023 سے خانہ جنگی کا شکار ہے جس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔