60
شمالی کوریا …شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان خصوصی بکتربند ٹرین کے ذریعے چین روانہ ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے پر جاپان کے سرنڈر کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی خصوصی وکٹری پریڈ میں شریک ہوں گے۔اس تقریب میں کم جونگ ان کے علاوہ دنیا کے 25 سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک ہی مقام پر موجود ہوں گے۔یاد رہے کہ کم جونگ ان ستمبر 2023 میں روس کے دورے کے لیے بھی اسی بکتربند ٹرین کا استعمال کر چکے ہیں۔