15
دبئی …متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ کے دوران محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔محمد وسیم نے 54 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 110 چھکے لگا کر روہت شرما کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے 62 اننگز میں 105 چھکے مارے تھے۔