13
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ناشتہ نہ کرنا ہڈیوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق جو افراد مسلسل ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں ان میں ہڈیوں کے کمزور ہونے اور آسٹیو پوروسس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے میں شامل غذائیں جیسے دودھ، دہی، انڈے اور اناج کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے مطابق ہڈیاں مسلسل ٹوٹنے اور دوبارہ بننے کے عمل سے گزرتی ہیں، لیکن اگر صبح کے وقت جسم کو مناسب غذائیت نہ ملے تو یہ نظام متاثر ہوتا ہے اور ہڈیوں کے کمزور ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔