15
لند ن …برطانوی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ منہ کے اندر سے سیل کا سادہ نمونہ لے کر بچوں میں ایک نایاب اور جان لیوا دل کی بیماری کی بروقت تشخیص ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق گال کے اندرونی حصے سے تھوک پر مبنی ڈی این اے یا سیل کے نمونے کے ذریعے کمیاب جینیاتی امراض کی نشاندہی کی جا سکتی ہے، جس سے بچوں کی زندگیاں بچانا ممکن ہوگا۔یہ ٹیسٹ خاص طور پر آریتھموجینک کارڈیو مایوپیتھی جیسے مرض کا ابتدائی مراحل میں پتہ لگا سکتا ہے، جو دل کے پٹھوں کے خلیوں کے مرنے اور اچانک موت کا سبب بنتا ہے۔ نئی تحقیق کو صحت کے میدان میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔