ترکیہ…ترکیہ کی خاتون اول نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل کر دی،ترکیہ کی خاتونِ اول امینہ ایردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکیہ نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور ہر ممکن تعاون پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترک ریڈ کریسنٹ متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد جیسے صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور پانی کی فراہمی کے اقدامات کررہا ہے۔امینہ ایردوان نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، ساتھ ہی دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
ترکیہ کی خاتون اول کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل
46