آذربائیجان …ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پیر کے روز چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ترک صدارتی اطلاعاتی ادارے کی جانب سے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم “این سوشل” پر جاری کردہ بیان کے مطابق، دونوں رہنماں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔صدر ایردوان نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری امن عمل میں پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ اس عمل میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا انتہائی اہم ہے۔صدر ایردوان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔یہ ملاقات صدر ایردوان کی قیام گاہ پر ہوئی، جس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف نے بھی شرکت کی۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے چین کے شہر تیانجن میں ملاقات
18