لاہور… مشہور اداکار عابد علی کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے۔کوئٹہ میں مارچ 1952 میں پیدا ہونے والے عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور بعد ازاں 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو کر جھوک سیال میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہیں امجد اسلام امجد کے قلم سے تخلیق شدہ ڈرامہ وارث سے شہرت ملی، جبکہ دیگر مشہور ڈراموں میںپیاس، دوریاں، مہندی، دیار دل شامل ہیں۔ 1993 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل دشت سے ہدایت کاری کا آغاز بھی کیا۔عابد علی نے 70 سے 90 کی دہائی تک کئی مقبول پی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور اپنی فنی خدمات کے عوض 1985 میںپرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔ان کی ذاتی زندگی میں دو شادیاں شامل تھیں؛ پہلی بیوی حمیرا علی سے تین بیٹیاں ایمان، راحمہ اور مریم ہیں، جبکہ اداکارہ رابعہ نورین سے 2006 میں دوسری شادی کی۔جگر کے سرطان میں مبتلا عابد علی کو سانس کی تکلیف کے باعث 30 اگست کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ 5 ستمبر 2023 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت وہ ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
لیجنڈ اداکار عابد علی کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے
7