لندن… جنوبی افریقی نوجوان بیٹر میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 85 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد بریٹزکی اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچوں ون ڈے میچز میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر 150 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کے خلاف 83، تیسرے میچ میں 57، چوتھے میں 88 اور اب پانچویں میچ میں 85 رنز بنائے۔ اس طرح وہ صرف پانچ میچوں میں 463 رنز بنا چکے ہیں۔اس سے قبل 1987 میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی چار میچز میں مسلسل نصف سنچریاں بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے اب بریٹزکی نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی کا ون ڈے میں ورلڈ ریکارڈ
10