ممبئی …بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی نے اپنے والدین کی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد والدہ پر بیحد ظلم کرتے تھے اور انہیں مارتے پیٹتے تھے۔ کامیڈین نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے 2 برس بعد والد کو فالج کا اٹیک ہوا اور وہ 11 سال تک بستر پر رہے۔ منور کا کہنا تھا کہ والدہ کے گزر جانے کے بعد وہ اپنے باپ کو ہی ان کی موت کا ذمہ دار مانتے اور ان سے نفرت کرتے تھے مگر گزرتے وقت کیساتھ والد کو معاف کردیا کیونکہ ان کا بھی میرے سوا کوئی نہیں تھا اور وہ خود بھی تکلیف سے گزر رہے تھے۔ منور فاروقی کا کہنا تھا کہ وقت اور حالات نے انہیں معاف کرنا اور آگے بڑھنا سکھایا۔ یاد رہے کہ منور بھارت کے مشہور کامیڈین اور بگ باس کے فاتح ہیں۔ انہوں نے پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کی تھی اور اب خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
والد والدہ پر بیحد ظلم کرتے تھے:منور فاروقی
15