شارجہ …سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج افغانستان اور یو اے ای کا مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہیں۔شارجہ میں جاری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے اور پھر یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ اب دونوں ناکام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔افغان ٹیم نے اسپنرز اور کپتان راشد خان کی آل رانڈ کارکردگی پر انحصار کیا ہے، جبکہ یو اے ای کی امیدیں آسف خان پر مرکوز ہیں، جنہوں نے پاکستان کے خلاف چھ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے تھے۔تاریخی ریکارڈ کے مطابق اب تک افغانستان اور یو اے ای کے درمیان 12 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے، جن میں افغانستان نے 9 اور یو اے ای نے 3 میچز جیتے ہیں۔
افغانستان اور یو اے ای آج پہلی فتح کے لیے مدمقابل
15
پچھلی پوسٹ