14
کیریبین …کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر شے ہوپ نرالے انداز میں آٹ ہوگئے۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولر ٹیرنس ہینڈس کی وائیڈ گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شے ہوپ ہٹ وکٹ ہوگئے، اور ان کا یہ انوکھا آٹ ہونے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔میچ میں گیانا ایمازون واریئرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ شے ہوپ کا یہ آٹ اس میچ کی خاص لمحہ بن گیا۔