بیجنگ …چینی صدر شی جِن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سرحدی تنازعات کے حل اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے تیانجن میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماں نے تعلقات کو مستحکم اور پرامن بنانے کا عزم ظاہر کیا۔یہ مودی کا چین کا پہلا دورہ ہے جب سے 2020 میں دونوں ممالک کے تعلقات سرحدی جھڑپوں کے بعد بگڑے تھے۔ ملاقات کے دوران مودی نے کہا کہ سرحد پر پرامن ماحول موجود ہے اور تصادم ختم ہو چکا ہے، جبکہ چینی صدر شی نے زور دیا کہ سرحدی مسائل دوطرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی پر اثر انداز نہیں ہونے دیں۔چی سی سی ٹی وی کے مطابق صدر شی نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور تعاون دونوں ممالک کا بنیادی مرکز ہونا چاہیے، اور دشمنی کے بجائے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے۔اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتین بھی تیانجن پہنچے اور بعد ازاں چینی صدر سے ملاقات کی۔
چین اور بھارت کے رہنما سرحدی تنازعات کے حل اور تعاون بڑھانے پر متفق
15