لاہور…پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین نے حمل سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کرنے والی ماورا حسین پر سوشل میڈیا پر حمل کے قیاس آرائیوں نے زور پکڑا، جس پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت دی۔انہوں نے اپنی ایک تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت شوہر کے ساتھ محبت بھرے لمحات کا لطف اٹھا رہی ہیں اور مداحوں سے اپیل کی کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور انہیں آگے نہ بڑھائیں۔ماورا حسین اور امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، اور ان کی شادی کی تصاویر پاکستان اور بھارت میں وائرل ہو چکی ہیں، جہاں دونوں کے بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں۔
مداح افواہوں پر یقین نہ کریں:ماورا حسین
15
پچھلی پوسٹ