نیو یارک (ہیلتھ ڈیسک) ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ دیر ایک ہی پوزیشن میں بیٹھے رہنا انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ عادت جوڑوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق جدید دور کی ملازمتیں اور طرزِ زندگی لوگوں کو گھنٹوں کرسیوں پر بٹھا دیتی ہیں، جبکہ دفاتر، دکانوں یا سفر کے دوران بھی لوگ زیادہ وقت گاڑی یا موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چہل قدمی یا جسمانی حرکت نہ ہونے کے باعث جوڑوں میں سختی اور تکالیف بڑھنے لگتی ہیں۔تحقیق کے مطابق صرف زیادہ دیر بیٹھنا ہی خطرناک نہیں بلکہ ایک ہی پوزیشن میں مسلسل بیٹھے رہنا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس عادت سے جوڑ اکڑ جاتے ہیں، حرکت محدود ہوجاتی ہے اور بتدریج دائمی درد جنم لینے لگتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف پوزیشنز میں بیٹھنا، وقتا فوقتا فرش پر بیٹھ جانا یا کرسی سے اٹھ کر چند منٹ چلنا جوڑوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اسی طرح فرش پر پیٹ کے بل لیٹنے سے بھی دن بھر جوڑوں میں آنے والی سختی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
زیادہ دیر ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنا جوڑوں کے لیے تباہ کن، ماہرین نے چونکا دینے والا انتباہ جاری کردیا
20