نیو یارک …امریکی گلوکارہ **ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیلر نے مشہور فٹبالرٹریوس کیلسی کے ساتھ منگنی کی تصاویر شیئر کیں، جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ سمیٹ لی اور نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔رپورٹس کے مطابق صرف چھ گھنٹوں کے اندر یہ پوسٹ ایک ملین سے زائد مرتبہ ری پوسٹ کی گئی، جو انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلر کی اس پوسٹ کو 29 ملین سے زیادہ لائکس بھی ملے، جو ان کی بے پناہ مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انسٹاگرام پر اس خبر کے تبصرے بھی ریکارڈ توڑ ثابت ہوئے، جہاں مداحوں نے گلوکارہ اور فٹبالر کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ منگنی کر لی ہے اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
21