ممبئی …بھارتی اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجاسے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران گووندا سے جب طلاق سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں جو کچھ بھی ملا ہے، وہ ان کی اہلیہ کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ “میری بیوی میرے گھر کی دیوی ہے”۔گووندا نے مزید کہا کہ چاہے مرد کتنا ہی پیسہ یا شہرت حاصل کر لے، اس کی اصل قسمت اس کی بیوی کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بے عزتی یا مخالفت کے حق میں نہیں ہیں۔تقریب میں گووندا کے ساتھ سنیتا آہوجا بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر سنیتا نے بھی واضح کیا کہ “میرا شوہر صرف میرا ہے”۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی میڈیا میں دونوں کی طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جو اب گووندا اور سنیتا کے بیانات کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔
گووندا کا طلاق کی خبروں پر ردعمل، اہلیہ کو گھر کی دیوی قرار دے دیا
20