اسلام آباد… جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون (جے بی آئی سی) نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔جے بی آئی سی کے وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے کان کنی و میٹل فنانس ٹارو کیٹونے کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں جاپان بینک کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی معیشت پر جاپانی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے کو وفاقی اور صوبائی دونوں سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ منصوبہ ملک میں پائیدار اور ذمہ دارانہ کان کنی کے نئے معیارقائم کرے گا۔علی پرویز ملک نے مزید بتایا کہ حکومت نے مائننگ فریم ورک کو ہم آہنگ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل جے بی آئی سی ٹارو کیٹونے کہا کہ جاپانی بینک کان کنی کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر تیار ہے۔
پاکستان کے لیے بڑا موقع،ریکوڈک منصوبہ، جاپانی بینک کی سرمایہ کاری میں دلچسپی
20