سری لنکا …سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مڈل آرڈر بیٹر چارتھ اسالنکا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آل رانڈرونندو ہسارنگاکو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ زمبابوے کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں تھے، تاہم ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں ان کی واپسی کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔ جبکہ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان شامل ہیں۔
سری لنکن اسکواڈ
چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، کوشال پریرا، نوانیڈو فرنینڈو، کامندو مینڈس، کامل مشرا، داسن شاناکا، ونندو ہسارنگا، دونیت ویلالاگے، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، دشمانتھا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نووان تھشارا، متھیشا پاتھیرانا۔
ایشیا کپ 2025، سری لنکا کا 16 رکنی اسکواڈ اعلان ہسارنگا کی واپسی
21