وا شنگٹن…امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری جنگ کے بعد کے منصوبے پر وائٹ ہاس میں ایک اہم اجلاس طلب کیا۔ اس ملاقات میں ان کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے قریبی ساتھی رون ڈریمر بھی غیر متوقع طور پر شریک ہوئے۔امریکی ویب سائٹ “ایکسوس” کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران رون ڈریمر نے واضح کیا کہ اسرائیل کا مقصد غزہ پر طویل قبضہ قائم کرنا یا فلسطینیوں کو بے دخل کرنا نہیں ہے، تاہم اسرائیل کو حماس کی جگہ غزہ کی انتظامیہ سنبھالنے کے لیے ایک قابل قبول متبادل درکار ہے۔ڈریمر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کئی معاملات میں لچک دکھانے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ لچک اسی وقت ممکن ہے جب اس کی بنیادی شرائط پوری کر دی جائیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی برادری غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔
ٹرمپ کا وائٹ ہائوس اجلاس، غزہ کے مستقبل پر خفیہ گفتگو بے نقاب
27