لندن ( ہیلتھ ڈیسک)ماہرین کے مطابق “بور ہونا” اور “ڈپریشن” دو الگ چیزیں ہیں، لیکن بعض اوقات یہ ایک دوسرے سے جڑ بھی سکتی ہیں۔عام بوریت ایک عارضی کیفیت ہے، جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان کے پاس کوئی دلچسپ یا بامقصد سرگرمی نہ ہو۔ یہ کیفیت زیادہ دیر برقرار نہیں رہتی اور جیسے ہی کوئی نیا مشغلہ یا مصروفیت ملتی ہے، انسان اس سے نکل آتا ہے۔اس کے برعکس ڈپریشن والی بوریت ایک سنجیدہ علامت ہے۔ اس کیفیت میں مبتلا افراد اکثر کہتے ہیں کہ کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا اور نہ ہی کسی چیز سے خوشی یا مزہ ملتا ہے۔ ماہرین اس حالت کو Anhedoniaکا نام دیتے ہیں۔ڈپریشن والی بوریت وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل ذہنی و جذباتی مسئلہ ہے، جو انسان کو مسلسل بے مقصدیت اور خالی پن کا احساس دلاتا ہے اور روزمرہ زندگی پر گہرے منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ کیفیت لمبے عرصے تک برقرار رہے تو یہ محض بوریت نہیں بلکہ ڈپریشن کی علامت ہو سکتی ہے، جس کے علاج اور رہنمائی کے لیے ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنا نہایت ضروری ہے۔
عام بوریت اور ڈپریشن میں فرق جاننا کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے چونکا دینے والی وضاحت کر دی
21