59
ترکیہ…ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے دکھائی دے رہے تھے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی عوامی حلقوں میں سخت ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد ٹریفک حکام نے وزیر پر 280 ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔ شدید تنقید کے بعد عبدالقادر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے چالان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگی۔