63
ترکیہ…ترکیہ نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم پیش رفت حاصل کر لی ہے، جہاں صدر رجب طیب اردوان نے جدید فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم کی مسلح افواج کو فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسے ملک کی خود کفالت اور قومی سلامتی کی سمت ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔انقرہ میں اسلسان کے نئے ٹیکنالوجی مرکز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے بتایا کہ 460 ملین ڈالر مالیت کی 47 جدید فوجی گاڑیاں فوج کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق اسٹیل ڈوم نہ صرف ترکی کے دوست ممالک کے لیے اطمینان کا باعث بنے گا، بلکہ دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا کرے گا۔