ترکیہ…ترکیہ کے شمالی حصے میں ایک شادی کی خوشی المناک واقعے میں بدل گئی، جب ہوائی فائرنگ کے دوران دولہا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ترک میڈیا کے مطابق، 23 سالہ علی اپنی دلہن کے ساتھ شادی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ گولی کا نشانہ بن گیا۔ یہ فائرنگ مبینہ طور پر دلہن کی ایک قریبی رشتہ دار خاتون نے کی، جسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے خاتون کے گھر کے باغ سے دو غیر قانونی پستول بھی برآمد کیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کے لیے پراسیکیوٹرز نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ گزشتہ ہفتیترکیہ کے شمال مشرقی صوبے طرابزون میں بھی پیش آیا، جہاں شادی سے قبل کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ترکیہ: خوشی کا موقع غممیں بدل گیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ دولہے کی جان لے گئی
60