23
نیو یارک …ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن 28 برس کی عمر میں کینسر کے عارضے کے باعث چل بسیں۔ نتاشا کئی برسوں سے اسٹیج 4 کینسر کے خلاف لڑ رہی تھیں اور اپنی ہمت، مثبت سوچ اور حوصلہ افزائی کے ذریعے لاکھوں دلوں کو متاثر کر چکی تھیں۔انہوں نے 2020 میں بیماری کا اعلان کیا تھا جب ڈاکٹروں نے ان کے گھٹنے میں مہلک رسولی دریافت کی، جو ایک سال کے اندر بڑھ کر اسٹیج 4 سنوویئل سارکوما میں تبدیل ہو گئی، جس میں زندہ بچنے کے امکانات صرف 15 فیصد تھے۔اس کے باوجود نتاشا نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے کینسر کے سفر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بنی رہیں۔