اسلام آباد… چین کی جانب سے تقریبا ایک دہائی تک مالی معاونت نہ ملنے کے بعد پاکستان نے 7 ارب ڈالر مالیت کے مین لائن 1 (ML-1) ریلوے منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے مکمل فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ADB کے صدر مساتوکانڈا سے ملاقات میں منصوبے کے لیے ADB، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی مدد کی درخواست کی۔ ابتدائی طور پر کراچی تا روہڑی سیکشن کی تقریبا 60 فیصد فنڈنگ کے لیے 2 ارب ڈالر فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ریکوڈک منصوبے سے تانبے اور سونے کی نقل و حمل کے لیے کراچی-روہڑی سیکشن کی جلد تکمیل ضروری ہے، جبکہ پیداوار 2028 میں متوقع ہے۔ ADB نومبر تک 10 ملین ڈالرز کی پراجیکٹ ریڈی نیس فیسلٹی فراہم کرے گا، جو چینی فزیبلٹی اسٹڈی اور روہڑی-ملتان سیکشن کا جائزہ لے گی۔وزیر خزانہ نے ADB سے پینڈا بانڈز کے اجرا کی گارنٹی بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے، جس کے تحت رواں سال 750 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔
پاکستان نے 7 ارب ڈالر مالیت کے مین لائن 1 ریلوے منصوبے کے لیے ADB سے مکمل فنڈنگ کی درخواست کر دی
22