اسلام آباد… پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، جس کا حالیہ مظاہرہ ازبک سفارتکار اویبک کامباروف کے ملتان چیمبر آف کامرس کے دورے سے سامنے آیا۔کامباروف نے دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی ٹیکسٹائل، پولٹری، فوڈ پروسیسنگ اور لیدر انڈسٹریز کی معیار و جدت کو سراہا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایف آئی ایف سی) کی کاوشوں سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کی نئی راہیں ہموار ہو چکی ہیں۔دونوں ممالک کی باہمی تجارت 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ رواں مالی سال میں اب تک 320 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ مستقبل میں باہمی تجارت کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ازبکستان نے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس رعایتوں کے ساتھ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا عزم دہرایا ہے۔ تین براہِ راست پروازیں، بزنس ویزا کی سہولت اور بی ٹو بی میٹنگز، تجارتی میلوں اور سنگل کنٹری نمائشیں باہمی تجارت کے فروغ میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
پاکستان اور ازبکستان کی باہمی تجارت 404 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، 2 بلین ڈالر کا ہدف مقرر
29