23
ممبئی …بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی، جنہیں مسلم کھلاڑی ہونے کے ناطے اکثر تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے، نے حال ہی میں رمضان کے دوران میچ کے دوران انرجی ڈرنک پینے کے واقعے پر پہلی بار تفصیل سے بات کی۔محمد شامی نے کہا کہ شدید گرمی میں میچ کھیلنے کے دوران روزہ رکھنا مشکل ہوتا ہے اور اسلام میں ایسے حالات میں روزہ چھوڑنے کی اجازت موجود ہے، خاص طور پر جب ملک کی نمائندگی کی جا رہی ہو یا جسمانی خطرہ لاحق ہو۔ شامی کے مطابق ان کا مقصد نہ صرف کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانا تھا بلکہ مذہب کی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض کو نبھانا بھی تھا۔