عراق …عراق نے اپنے پہلے قومی منصوبے کے ذریعے 370,000 مہاجرین اور اندرون ملک مقیم تارکین وطن کے لیے محفوظ اور منظم مہاجرت کے مواقع فراہم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت روزگار، تعلیم اور خاندانی یکجائی کے نئے مواقع پیدا کیے گئے ہیں، جبکہ مہاجرت کے نظم و نسق کو مضبوط بنا کر اسے اقتصادی ترقی کی مرکزی پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ عراق کی وزارت برائے مہاجرین کی قیادت میں عالمی ادارہ مہاجرت اور نیدرلینڈز کی حکومت کی معاونت سے چلایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مہاجرت کے بہتر انتظام کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ وزیر برائے مہاجرین ایفان فائق جابرو کے مطابق یہ منصوبہ انسانی وقار کے تحفظ اور عالمی میثاق مہاجرت کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔آئی او ایم کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اوگوشی ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ عراق اس اقدام کے ذریعے خطے اور دیگر ممالک کے لیے مثال قائم کر رہا ہے کہ کس طرح قومی قیادت اور مخلصانہ شراکت داری ہجرت کو ترقی اور مواقع کا ذریعہ بنا سکتی ہے۔
عراق نے تارکین وطن کے لیے تاریخی قومی منصوبے کا آغاز کر دیا
25