غزہ …فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے بیشتر ارکان نے غزہ میں اسرائیلی قبضے اور تباہ کن صورتحال کو اجاگر کر کے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اتفاقِ رائے بڑھ رہا ہے۔حماس کے مطابق وہ امریکہ کے سوا باقی رکن ممالک کے جاری کردہ بیان کا خیر مقدم کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسرائیلی قبضہ روکنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔تنظیم نے امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف قراردادوں میں واشنگٹن کی رکاوٹ اسے براہِ راست جرم میں شریک بناتی ہے۔ حماس کے بقول امریکہ غزہ میں بھوک، قحط اور قتلِ عام کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس کی پشت پناہی اسرائیلی بربریت کو مزید بڑھا رہی ہے۔
حماس کا سلامتی کونسل کے مو قف کا خیر مقدم، امریکہ پر غزہ میں نسل کشی کا ساتھ دینے کا الزام
22