لند ن …کنگز کالج لندن کی ایک تازہ تحقیق نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انسانی بالوں میں پایا جانے والا پروٹین کیراٹین اگر ٹوتھ پیسٹ میں شامل کیا جائے تو یہ دانتوں کی مرمت اور ان کے گرنے سے بچا میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق کیراٹین وہی قدرتی پروٹین ہے جو بالوں، جلد اور اون میں پایا جاتا ہے اور اب امکان ہے کہ جلد ہی یہ ٹوتھ پیسٹ کا ایک بنیادی جزو بن جائے۔ یہ نہ صرف دانتوں کو مضبوط کرے گا بلکہ منہ کی مجموعی صحت میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔کنگز کالج لندن کے ڈاکٹر شریف الشرکاوی نے اس دریافت کو “گیم چینجر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیراٹین پر مبنی ٹوتھ پیسٹ منہ کی دیکھ بھال کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق اگر دانتوں میں باریک دراڑیں یا چھوٹی خرابی موجود ہو تو کیراٹین اسے خود بخود درست کر دے گا، اور کسی تکلیف کا احساس بھی نہیں ہوگا۔
انسانی بالوں سے بنا ٹوتھ پیسٹ، دانتوں کی حفاظت میں انقلابی پیش رفت
25