لندن( ہیلتھ ڈیسک)ایک تازہ تحقیق نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال بال جھڑنے کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، خاص طور پر مردوں میں یہ مسئلہ زیادہ نمایاں ہے۔بین الاقوامی ماہرین نے 61 ہزار سے زائد افراد پر کی گئی 17 مختلف تحقیقات کا تجزیہ کیا، جس میں سامنے آیا کہ جو لوگ ہفتہ وار ساڑھے تین ہزار ملی لیٹر سے زیادہ میٹھے مشروبات پیتے ہیں، ان کے بال گرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ان مشروبات میں موجود حد سے زیادہ شوگر خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھا دیتی ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتی ہے اور بالوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے میٹھے مشروبات کے استعمال کو محدود کریں اور غذائی اجزا سے بھرپور متوازن غذا اپنائیں۔ بالوں کی مضبوطی کے لیے خاص طور پر وٹامن ڈی، آئرن اور پروٹین اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان غذائی اجزا کی مناسب مقدار نہ صرف جڑوں کو طاقت دیتی ہے بلکہ قبل از وقت بالوں کے جھڑنے کے امکانات کو بھی نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔
میٹھے مشروبات بالوں کے دشمن، نئی تحقیق نے چونکا دیا
23