24
انقرہ…ترکیہ کے سیاحتی شعبے نے 2024 کو کامیاب ترین سال قرار دے دیا، جس دوران ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاحوں سمیت 62.2 ملین سیاحوں نے ملک کا دورہ کیا۔ترکیہ کے سرکاری سیاحتی ادارے کے مطابق، بین الاقوامی سیاحوں کی آمد 9.8 فیصد اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جبکہ کورونا سے قبل سال 2019 کے مقابلے میں یہ تعداد 20.3 فیصد بڑھ گئی۔سیاحوں کی آمد و رفت، قیام، طعام اور تفریح کے ذریعے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ملک کی سیاحتی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیے گئے ہیں۔