20
میڈرڈ… اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کا 42 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے اس مہلک مرض سے لڑ رہی تھیں۔ایچیگوئی نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ ان کی اداکاری نہ صرف اسپین بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔2024 میں ان کی آخری فلم Artificial Justice ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔ یہ فلم سیاسی اور سنسنی خیز موضوع کے باعث خاصی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔